18 جنوری، 2024، 12:17 PM

مقاومتی جوانوں کے حملوں کا خوف، صہیونی فوجیوں نے ڈیوٹی سے انکار کردیا

مقاومتی جوانوں کے حملوں کا خوف، صہیونی فوجیوں نے ڈیوٹی سے انکار کردیا

صہیونی فوجی ریڈیو کے مطابق متعدد صہیونی فوجی اہلکار غزہ میں جنگ کے لئے جانے سے گریز کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جارح فوج کے خلاف حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے مجاہدین کے حملوں میں شدت آرہی ہے۔

مقاومتی جوانوں کے حملوں کی وجہ سے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پیدا ہورہا ہے۔ صہیونی فوجی مجاہدین کے حملوں کے خوف سے غزہ میں ڈیوٹی انجام دینے سے گریز کررہے ہیں۔

صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق بڑی تعداد میں صہیونی فوجی غزہ میں جاکر حماس کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کے خلاف 100 دن سے زائد عرصہ آپریشن کے باوجود صہیونی حکومت کو غزہ میں اہداف حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ صہیونی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد نے نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کئے ہیں۔

News ID 1921342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha