18 اکتوبر، 2023، 10:51 AM

طوفان الاقصی میں زخمی ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 4400 ہوگئی

طوفان الاقصی میں زخمی ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 4400 ہوگئی

صہیونی وزارت صحت کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد اب تک 4400 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 200 کی حالت نازک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن میں متاثر ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی وزارت صحت نے فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق اب تک 4399 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے 333 اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 200 کی حالت نہایت نازک ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے اب تک فلسطینی حملوں میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں جبکہ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد تقریبا 1800 ہوگئی ہے۔

مقاومتی تنظیموں نے کہا ہے کہ جھڑپوں کے دوران 200 سے زائد صہیونیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کو غزہ کے مختلف مقامات پر رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن شروع کرنے کے بعد صہیونی حکومت نے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے غزہ کے شہریوں پر پانی، بجلی اور ایندھن سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی روک دی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی حکومت اور مسلح افواج کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے اب تک 3000 فلسطینی شہید اور تقریبا 12ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha