29 اکتوبر، 2023، 9:21 AM

اسرائیل کا شمالی غزہ پر دوبارہ زمینی حملہ، مقاومتی محاذ کی شدید مزاحمت

اسرائیل کا شمالی غزہ پر دوبارہ زمینی حملہ، مقاومتی محاذ کی شدید مزاحمت

ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے شمال میں آپریشن کرتے ہوئے دوبارہ غزہ میں داخل ہونے کی کوشش شروع کی ہے تاہم فلسطینی مقاومت کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اتوار کی علی الصبح غزہ کی شمالی سرحدوں پر صہیونی فورسز اور مقاومتی محاذ کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ علاقے میں فائرنگ اور گولہ باری کی صدائیں آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے غزہ کے شمال پر دوبارہ زمینی حملے کا آغاز کردیا ہے تاہم فلسطینی مجاہدین شدید مزاحمت کررہے ہیں جس کی وجہ سے صہیونی فورسز غزہ میں داخل ہونے میں اب تک ناکام ہیں۔

دراین اثناء صہیونیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کے ذریعے گولہ باری کی ہے۔ گذشتہ رات صہیونی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی آپریشن کی خبر دی تھی۔

انتہاپسند وزیراعظم نتن یاہو نے گذشتہ رات کی کاروائیوں کو غزہ کے خلاف آپریشن کا دوسرا مرحلہ قرار دیا تھا۔

News ID 1919695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha