29 اکتوبر، 2023، 1:52 PM

نتن یاہو کی پریس کانفرنس کے دوران تل ابیب پر میزائلوں کی بارش

نتن یاہو کی پریس کانفرنس کے دوران تل ابیب پر میزائلوں کی بارش

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی مجاہدین نے غزہ سے تل ابیب پر میزائل اور راکٹ برسائے

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مقاومت نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی بے گناہ عوام پر جنگی جارحیت جاری رکھنے کے جواب میں انتہا پسند وزیراعظم نتن یاہو کی پریس کانفرنس کے دوران تل ابیب پر میزائل حملے کئے ہیں۔

عبرانی ذرائع کے مطابق فلسطینی میزائل تل ابیب کے جنوبی علاقوں میں گرے۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران فلسطینی مقاومتی تنظیمیں متعدد مرتبہ تل ابیب اور دیگر صہیونی شہروں کو میزائل حملوں کا نشانہ بناچکی ہیں۔

اس سے پہلے جہاد اسلامی کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے دعوی کیا تھا کہ مقبوضہ قصبے بئر السبع پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ مقاومتی حملوں کے بعد اب تک ہزاروں صہیونی گھر بار چھوڑ کر لبنانی سرحد کے نزدیک علاقوں میں ہجرت کرچکے ہیں۔

7اکتوبر کو فلسطینی تنظیموں کے اچانک حملوں کے بعد صہیونی فوج کو شدید نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ہے اس کے بعد شکست خوردہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بے گناہ عوام پر حملہ کرتے ہوئے ہزاروں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

مغربی ممالک فلسطینی بچوں اور خواتین پر حملے کے لئے صہیونی حکومت کی مکمل پشت پناہی کررہے ہیں۔

News ID 1919696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha