2 جنوری، 2024، 10:17 AM

غزہ میں وحشتناک حالات کا سامنا ہے، فن لینڈ کے صدر کا نئے سال کے موقع پر پیغام

غزہ میں وحشتناک حالات کا سامنا ہے، فن لینڈ کے صدر کا نئے سال کے موقع پر پیغام

فن لینڈ کے صدر نے نئے سال کے موقع پر فلسطین میں صہیونی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں حالات نہایت ہی تشویشناک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فن لینڈ کے صدر ساولی نینسیتو نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں فلسطینی بے گناہ عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں عوام کو شدید مشکلات اور وحشتناک مناظر کا سامنا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ غزہ کے جنگی حالات کا اثر پوری دنیا میں محسوس کیا جارہا ہے۔ غزہ میں بے گناہ عوام صہیونی حملوں کا شکار ہورہے ہیں۔ فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر صہیونی حکومت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں تیزی لائی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حملوں کے نتیجے میں شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک غزہ میں 21978 افراد شہید اور 57 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1920994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha