29 فروری، 2008، 6:17 PM

وزیر اعظم اسماعیل نیہ

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دیوانہ وار جنگ عربی ممالک کے سکوت کا نتیجہ ہے

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دیوانہ وار جنگ عربی ممالک کے سکوت کا نتیجہ ہے

فلسطینی عوام کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل نیہ نے غزہ میں نماز جمعہ کے خطبوں میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل بربریت اور اس کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: فلسطینی مظلوم عوام کے خلاف اسرائیل کی دیوانہ وار جنگ عربی ممالک کے سکوت کا نتیجہ ہے۔

 

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل نیہ نے غزہ میں نماز جمعہ کے خطبوں میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل بربریت اور اس کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: فلسطینی مظلوم عوام  کے خلاف اسرائیل کی دیوانہ وار جنگ عربی ممالک کے سکوت کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج غزہ میں اسرائیل کی طرف سے مکمل طور پر جنگ جاری ہے اور وہ بے گناہ شہریوں کو اپنے فضآئی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے ہنیہ نے ابومازن کی طرف سے اسلامی تنظيم حماس کو القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ منسلک کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ دعوی وہ لوگ کررہے ہیں جو خود کو فلسطینی عوام کا سربراہ تصور کرتے ہیں اور ان بے بناد الزامات کی بنا پر فلسطینی عوام کے قتل کے اسباب فاہم کررہے ہیں واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس ابومازن نے اخار الحیات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس نے القاعدہ کی غزہ میں آنے کے سلسلے میں مدد کی ہے اور اس وقت غزہ میں القاعدہ کے لوگ مستقر ہیں ادھر دو دنوں سے اسرائیل کے حملوں میں 30 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

News ID 647337

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha