13 فروری، 2024، 10:16 AM

7 ہزار سات ہزار فلسطینی بچے سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں، یونیسیف

7 ہزار سات ہزار فلسطینی بچے سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سات ہزار فلسطینی بچے سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیسیف نے غزہ میں اسرائیلی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں سات ہزار فلسطینی بچے اپنے خاندان اور سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

بچوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے غزہ کے جنوب میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے بعد غزہ کی مجموعی صورتحال مزید گمبھیر ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے عالمی عدالت کے اہلکار نے اسرائیلی حملوں کے بارے میں کہا تھا کہ عدالت غزہ کے جنوب میں اسرائیلی کاروائیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

News ID 1921868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha