24 اپریل، 2023، 11:33 AM

اسرائیل کی دفاعی صلاحیت تشویشناک حد تک کمزور ہوگئی ہے، صہیونی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کا اعتراف

اسرائیل کی دفاعی صلاحیت تشویشناک حد تک کمزور ہوگئی ہے، صہیونی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کا اعتراف

عاموس یادلین نے صہیونی ٹی وی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کو صہیونی حکومت پر میزائل حملے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اندرونی بحران کی وجہ سے اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ برائے داخلی امور کے سابق سربراہ عاموس یادلین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کی دفاعی صلاحیت کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے غزہ میں حماس کے اعلی رہنما یحیی السنوار اور تنظیم کے سیاسی دفتر کے معاون صالح العاروی کو گذشتہ دنوں غزہ اور مغربی کنارے سے صہیونیوں پر ہونے والے میزائیل حملوں کا اصلی ذمہ دار قرار دیا اور مذکورہ رہنماوں کو ٹارگٹ بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے غزہ اور لبنان ہونے والے میزائل اور راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت کو جواب نہ دینا اسرائیل کی کمزوری ہے۔ اس سے پہلے اعلی صہیونی رہنماوں اور دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔ وزیر جنگ آئیگور لیبرمن نے کہا تھا کہ صہیونی حکومت کے جوابی حملوں کو لوگ لطیفہ سمجھتے ہیں۔ اسرائیل کے اندر حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے۔ صہیونی صدر اسحاق ہرٹزوگ نے بھی کہا تھا کہ اسرائیل کے داخلی اختلافات اور بحران کی وجہ سے دشمن خوش ہورہے ہیں۔

اس سے پہلے عاموس یادلین نے صہیونی ٹی وی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ کو صہیونی حکومت پر میزائل حملے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اندرونی بحران کی وجہ سے اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حسن نصراللہ اطمینان کے ساتھ اسرائیل کو مکڑی کا جالا قرار دیتے ہیں۔ اسرائیلی عوام سمجھتے ہیں کہ صہیونی حکومت کے ساتھ ان کا رابطہ ختم ہوچکا ہے اور اسرائیل اپنے بدترین انجام سے روز بروز نزدیک ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان میں مسجد اقصی کی بے حرمتی کی وجہ سے مقاومتی محاذ نے کئی مرتبہ فلسطین اور لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کی تھی۔

News ID 1916066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha