مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں مظلوم عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ شعفاط کیمپ پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے حملے کے بعد فریقین میں تصادم شدت اختیار کر گیا۔ فلسطینی جوانوں نے غاصب صہیونی فورسز پر جوابی حملے کئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ فلسطین میں کل عید الفطر منائی گئی۔ عید کے موقع پر بھی صہیونی فورسز نے فلسطینی عوام پر حملے کئے تھے۔
آپ کا تبصرہ