24 اپریل، 2023، 12:59 PM

ماسکو میں ایران، روس، ترکی اور شام کے وزرائے دفاع کا اجلاس

ماسکو میں ایران، روس، ترکی اور شام کے وزرائے دفاع کا اجلاس

اجلاس میں ایران اور روس کی ثالثی میں شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کی بحالی پر مذاکرات ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران، روس، ترکی اور شام کے سیکورٹی اور دفاعی امور کے وزراء کا مشترکہ اجلاس منگل کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوگا۔ اجلاس میں ایران اور روس کی ثالثی میں شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کی بحالی پر مذاکرات ہوں گے۔ 

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں پہلی مرتبہ گذشتہ سال دسمبر میں سہ ملکی وزرائے دفاع کی ملاقات ہوئی تھی اور روس، ترکی اور شام کی مشترکہ کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ملاقات کا سلسلہ وزرائے خارجہ سطح تک پھیل گیا اور شام اور ترکی کے سربراہان مملکت کے درمیان ون ٹون ون ملاقات بھی طے کی گئی تھی۔ 

مذاکراتی عمل میں ایران کی شمولیت کے بعد چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے معاونین کی پہلی ملاقات روس کی وزارت خارجہ میں ہوئی جس میں شرکاء نے مئی کے اوائل میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔ 

News ID 1916069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha