24 اپریل، 2023، 9:27 PM

مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی کاروائی، صہیونی سیکورٹی اہلکار کی خودکشی+تصاویر، ویڈیو

مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی کاروائی، صہیونی سیکورٹی اہلکار کی خودکشی+تصاویر، ویڈیو

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے صہیونیوں پر گاڑی چڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجی اہلکار مقتول صہیونی فوجیوں کی یاد میں تقریب میں شریک تھے اور وزیراعظم نتن یاہو بھی تقریب سے خطاب کرنے کے لئے قریبی کسی مکان میں مقیم تھے۔ 

مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی کاروائی، صہیونی سیکورٹی اہلکار کی خودکشی+تصاویر، ویڈیو

صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق اب تک حادثے میں آٹھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ 

حادثے کے مقام پر افراتفری کے مناظر سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صہیونی فورسز مقاومت کے خوف میں مبتلا ہیں۔

ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پانچ زخمی طبی امداد کے لئے ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

واقعے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر وزیراعظم نتن یاہو موجود تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کرنا تھا۔ 

مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی کاروائی، صہیونی سیکورٹی اہلکار کی خودکشی+تصاویر، ویڈیو

نتن یاہو نے اس موقع پر کہا کہ ہماری موجودگی میں حملہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمیں سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے۔ 

دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ایک صہیونی فوجی نے حالات سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ہے۔ معذور سپاہی نے فوج کے ادارہ برائے معذورین کے دفتر کے سامنے خودکشی کا انتہائی قدم اٹھایا۔ 

News ID 1916078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha