18 جنوری، 2024، 12:16 PM

عسقلان کے نزدیک صہیونی فوج کی کشتی کو مشکوک حادثہ، 7 زخمی

عسقلان کے نزدیک صہیونی فوج کی کشتی کو مشکوک حادثہ، 7 زخمی

عسقلان کی ساحل کے نزدیک صہیونی فوج کی کشتی الٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی زیرملکیت ایک کشتی عسقلان کی ساحل کے نزدیک مشکوک انداز میں حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گہرے سمندر میں حرکت کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے کشتی پر سوار افراد سمندر میں بہہ گئے تاہم حفاظتی عملے کی بروقت امداد کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بعض صہیونی ذرائع نے غزہ میں مقاومتی تنظیموں کے خلاف جنگ کی وجہ سے حادثے کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کررہے ہیں۔ 

صہیونی فوج حسب سابق واقعے کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کررہی ہے۔

News ID 1921340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha