3 جنوری، 2024، 2:50 PM

حماس کے اعلی رہنما کی شہادت، امریکی وزیرخارجہ کا دورہ تل ابیب ملتوی

حماس کے اعلی رہنما کی شہادت، امریکی وزیرخارجہ کا دورہ تل ابیب ملتوی

بیروت میں حماس کے اعلی رہنما کی شہادت کے بعد انتھونی بلینکن کا دورہ تل ابیب نامعلوم مدت تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے تل ابیب کا دورہ غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتھونی بلینکن جمعرات کو تل ابیب کا دور کرنے والے تھے لیکن منگل کو لبنان میں حماس کے اعلی رہنما پر صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملے کے بعد انہوں نے اپنے دورے کو ملتوی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی حملے میں صالح العاروی کے تنظیم کے مزید دو رہنما شہید ہوگئے ہیں۔ 

شہید صالح العاروی القسام بریگیڈز کے اہم کمانڈر تھے۔ 1992 میں صہیونی جیل میں جانے کے بعد 2011 میں یحیی السنوار کے ساتھ ان کو بھی ایک مذاکرات کے نیتجے میں آزادی ملی تھی۔ حماس کے رہنماوں میں ان کو اعلی مقام حاصل تھا۔

News ID 1921023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha