25 دسمبر، 2023، 10:23 PM

صہیونی حکومت کو شہید جنرل موسوی پر حملے کی قیمت ادا کرنا پڑے گا، صدر رئیسی

صہیونی حکومت کو شہید جنرل موسوی پر حملے کی قیمت ادا کرنا پڑے گا، صدر رئیسی

ایرانی صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید رضی موسوی ایک بہادر کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر اور فوجی مشیر سید رضٰ موسوی شہید ہوگئے ہیں۔

صدر آیت اللہ رئیسی نے واقعے کے بعد اپنے تعزیتی پیغام میں ایرانی قوم اور سپاہ پاسداران کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید رضی موسوی ایک بہادر کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے۔ غاصب صہیونی حکومت نے شام میں مقاومت کو فوجی مشاورت اور حضرت زینب کے روضے کی حفاظت کے دوران ان کو شہید کردیا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ جنرل موسوی کی شہادت ثابت کرتی ہے کہ صہیونی حکومت نہایت کمزور اور حواس باختہ ہوچکی ہے۔ اسرائیل کو شہید موسوی پر حملے کی قیمت ادا کرنا پڑے گا۔

News ID 1920842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha