21 جنوری، 2024، 7:29 AM

ایران صہیونی جنایتوں کا ہر حال میں جواب دے گا، ایرانی صدر

ایران صہیونی جنایتوں کا ہر حال میں جواب دے گا، ایرانی صدر

شام میں پانچ ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کے بعد صدر رئیسی نے کہا ہے کہ بزدلانہ اقدامات صہیونی حکومت کی شکست کی علامت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے شام میں صہیونی حکومت کے حملے میں پانچ فوجی مشیروں کی شہادت کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان جنایات اور بزدلانہ اقدامات کو ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔ یہ حملے غاصب حکومت کی شکست کی دلیل ہیں۔ صہیونی حکومت اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

صدر رئیسی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہر بار پھر صہیونی جنایت کاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی سیکورٹی اہلکاروں سمیت حرم اہل بیت کے دفاع اور مشاورت کے فرائض انجام دینے والے پانچ مشیروں کو بزدلانہ کاروائی میں شہید کردیا ہے۔ 

میں اس بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوری ایران کے فوجی مشیروں حجت اللہ امیدوار، علی آقازادہ، حسین محمدی، سعید کریمی اور محمد امین صمدی کی شہادت پر حضرت بقیہ اللہ، رہبر معظم، شہید پرور ایرانی عوام، مقاومتی بلاک، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دہشت گردانہ حملہ مقاومتی جوانوں کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی ناکامی اور شکست کی دلیل اور شکست کی علامت ہے۔ ایران ان حملوں کا ہر حال میں جواب دے گا۔

صہیونی حکومت نے امریکہ اور مغربی استعمار کی حمایت کے تحت انسانی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جو انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کے سیاہ کارناموں میں لکھا جائے گا۔

سید ابراہیم رئیسی
صدر جمہوری اسلامی ایران

News ID 1921389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha