مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ بسیج مستضعفین کے سربراہ کمانڈر غلام رضا سلیمانی نے شہید کمانڈر حسین خرازی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے صہیونی حکومت کے ساتھ مل کر ایران کو تقسیم کرنے کی ناپاک سازشیں کی ہیں۔
اصفہان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصفہان اور دیگر صوبوں کے عوام نے بڑی سمجھداری اور ہوشیاری کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں حکومت اور سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید حسین خرازی نے سازشوں کی ابتدا میں ہی ملک دشمن عناصر کے خلاف میدان میں قدم رکھا۔ امریکہ اور برطانیہ نے صہیونی حکومت کی مدد سے ایران کے اندر علیحدگی پسندوں کو ورغلانا شروع کیا۔
ایرانی قوم نے صدام حسین کی جانب سے ہونے والی جارحیت کے دوران بھی بڑی بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کیا۔ امریکی اشاروں پر بعثی فوج نے ملک کی سرحدوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ