26 دسمبر، 2023، 10:12 AM

جنرل موسوی کی شہادت، اسرائیل برے نتایج کا منتظر رہے، ایرانی وزیر خارجہ

جنرل موسوی کی شہادت، اسرائیل برے نتایج کا منتظر رہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے شہید جنرل موسوی پر حملے کے ردعمل میں تل ابیب کو سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر میجر جنرل سید رضی موسوی پر حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ جنرل موسوی کی شہادت پر ایرانی اور شامی قوم اور شہید کے لواحقین کو تعزیت پیش کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ شہید موسوی نے کئی سال شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے قاتل صہیونی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تل ابیب ایران کے سخت ردعمل اور جواب کا منتظر رہے۔

یاد رہے کہ شہید میجر جنرل سید رضی موسوی شہید حاج قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور شام میں کئی سال مقاومت کے لئے اہم خدمات انجام دیں۔

News ID 1920846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha