25 دسمبر، 2023، 11:48 PM

مناسب وقت اور جگہ پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دیں گے، ایران

مناسب وقت اور جگہ پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دیں گے، ایران

ترجمان ناصر کنعانی نے دمشق میں صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو اسرائیل کے سیاہ کارناموں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی دمشق میں سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر اور فوجی مشیر میجر جنرل سید رضی موسوی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے جنرل موسوی پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ صہیونی حکومت کی بزدلانہ کاروائیوں اور سیاہ کارناموں کی ایک کڑی ہے۔

اسرائیل بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ آج کا واقعہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا واضح نمونہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس عظیم کمانڈر کی شہادت کی مناسبت سے ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے مناسب وقت اور مقام پر ضرور جواب دے گا۔

News ID 1920845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha