5 جنوری، 2024، 5:36 PM

امریکی وزیر خارجہ مغربی ایشیا کے دورے پر

امریکی وزیر خارجہ مغربی ایشیا کے دورے پر

امریکہ میں فلسطینی عوام کے متعدد حامیوں نے بائیڈن حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں صیہونی رجیم کے جرائم کی مکمل حمایت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس ملک کے وزیر خارجہ کے گھر کے قریب ان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی عوام کے حامیوں اور امریکہ میں صیہونی رجیم کے جرائم کے مخالفین نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے گھر کے قریب غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم پر بائیڈن حکومت کی مکمل حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے "شرم کرو" کے نعرے لگائے اور ان کی گاڑی پر سرخ پینٹ پھینکا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، انتھونی بلنکن طوفان الاقصی آپریشن کے بعد چوتھی بار صیہونی رجیم کے حکام سے ملاقات کرنے آج جمعہ کی واشنگٹن سے تل ابیب کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا، بلنکن تل ابیب کے بعد مغربی کنارے، ترکی، یونان، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاکہ "غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد میں اضافے اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے پر بات چیت کی جا سکے۔ 

News ID 1921075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha