22 اپریل، 2024، 8:32 PM

طوفان الاقصی میں کتنے صہیونی فوجی زخمی ہوگئے، اعداد و شمار جاری

طوفان الاقصی میں کتنے صہیونی فوجی زخمی ہوگئے، اعداد و شمار جاری

صہیونی فوج نے طوفان الاقصی میں زخمی ہونے فوجیوں کی مجموعی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے طوفان الاقصی میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ذرائع میں جاری بیان ایک رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر 3294 صہیونی فوجی غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فوج نے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے 1583 کو شدید نوعیت کے زخم لگے ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 258 فوجیوں کو زخم کی نوعیت کے مطابق چھوٹے اور بڑے آپریشن کا سامنا کرن پڑا ہے جس میں بعض اپنے ہاتھ اور پیر سمیت مختلف اعضاء سے محروم ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد جاری کی جاتی ہے لیکن اسرائیل ہمیشہ اپنے نقصانات کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کرتا ہے اسی وجہ سے بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین ان اعداد و شمار پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔

مبصرین کے مطابق طوفان الاقصی میں ہلاک اور زخمی ہونے فوجیوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

News ID 1923506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha