2 جولائی، 2024، 12:49 PM

طوفان الاقصی کے اثرات، صہیونی فوج میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستوں میں اضافہ

طوفان الاقصی کے اثرات، صہیونی فوج میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستوں میں اضافہ

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد صہیونی فوجیوں کی طرف سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے صہیونی فوج بحران میں مبتلا ہوگئی ہے۔

صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں غزہ میں صہیونی فوج کو درپیش بحران سے پردہ اٹھایا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 900 صہیونی فوجی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے چکے ہیں۔

گذشتہ سالوں میں یہ شرح سالانہ 100 سے 120 ہے۔ اس سال کی رپورٹ کے مطابق اب تک صہیونی فوج کے 800 اعلی رینک کے افسران ریٹائرمنٹ کی درخواست جمع کرچکے ہیں۔

دفاعی مبصرین کے مطابق ریٹائرمنٹ کی درخواست کی اہم ترین وجہ طوفان الاقصی کے بعد شروع ہونے والے فلسطینی مجاہدین کے حملے ہیں۔

News ID 1925122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha