31 اگست، 2025، 1:47 PM

یمن کی انتقامی کارروائی، صہیونی آبادیوں میں دوبارہ خطرے کے سائرن بج اٹھے

یمن کی انتقامی کارروائی، صہیونی آبادیوں میں دوبارہ خطرے کے سائرن بج اٹھے

یمن کی جانب سے انتقامی کارروائی کے بعد مقبوضہ صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں قائم صہیونی بستیوں میں ایک مرتبہ پھر خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

یمنی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان علاقوں کی طرف راکٹ یا میزائل داغے گئے ہیں۔

تاحال صہیونی حکام یا ذرائع ابلاغ کی جانب سے مزید تفصیلات یا نقصانات کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج کے حملے میں وزیراعظم سمیت متعدد وزراء کی شہادت کے بعد یمن نے صہیونی حکومت کو عبرتناک جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔

News ID 1935116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha