مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ تصادم اور جھڑپوں میں صہیونی فورسز کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ میں شمال میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں دو اعلی افسر ہلاک اور کم از کم سات زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کو تصادم کے فورا بعد طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ دنوں کئی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل معمولا اپنے فوجی نقصانات کے بارے میں تفصیلات چھپاتا ہے اس کے باوجودطوفان الاقصی کے بعد سینکڑوں فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مبصرین کے مطابق اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ