28 فروری، 2024، 4:37 PM

مقبوضہ فلسطین: صیہونی بستی کریات شمونہ دھماکوں سے گونج اٹھی

مقبوضہ فلسطین: صیہونی بستی کریات شمونہ دھماکوں سے گونج اٹھی

مقبوضہ فلسطین کے صیہونے قصبے کریات شمونہ میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس پر صیہونی خوف کے مارے پناہ گاہوں کو دوڑے جب کہ دوسری بستیوں میں بھی خطرے کے سائرن بج گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے صیہونے قصبے کریات شمونہ میں یکے بعد دیگرے  کئی دھماکے ہوئے جس پر صیہونی خوف کے مارے پناہ گاہوں کو دوڑے جب کہ دوسری بستیوں میں بھی خطرے کے سائرن بج گئے۔

ادھر عرب خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے اسرائیلی قصبے کریات شمونہ کی طرف کم از کم 10 میزائل داغے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو  حزب اللہ نے اسرائیلی جاسوسی کے اڈے "میرون ایئربیس" کو کئی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی رجیم  7 اکتوبر کے بعد سے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک تیس ہزار فلسطینی شہید جب کہ 68,883 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ غاصب اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد علاقے کا مکمل محاصرہ کر کے وہاں کے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی بند بھی کر دیا ہے۔

News ID 1922236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha