28 فروری، 2024، 4:35 PM

فلسطینی القسام بریگیڈ کا لبنانی سرحد سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

فلسطینی القسام بریگیڈ کا لبنانی سرحد سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے قابض اسرائیلی فوج کے مشرقی ہیڈکوارٹر اور شمالی سرحد پر قائم اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ القسام نے لبنان کے جنوب سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع بیت ہلیل کی گیبور اور المطار بیس کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ 

القسام بریگیڈ کے بیان کے مطابق یہ دونوں کارروائیاں غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صہیونی دشمن کے جنگی جرائم اور لبنان کے جنوبی علاقوں میں حماس کے رہنماؤں کے قتل کا جواب ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں صیہونیوں کے خلاف قسام بریگیڈ کی کارروائیاں زیادہ تر غزہ کی سرحدوں پر مرکوز رہی ہیں جب کہ شمالی محاذ سے صیہونی جارحیت پسندوں کے خلاف کارروائیاں شاذ و نادر ہی ہوئی ہیں۔

News ID 1922235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha