3 جنوری، 2024، 2:45 PM

فلسطین، مقاومتی جوانوں کے صہیونی حملہ آور فورسز پر جوابی حملے

فلسطین، مقاومتی جوانوں کے صہیونی حملہ آور فورسز پر جوابی حملے

فلسطینی مجاہدین نے خان یونس اور غزہ کے دوسرے علاقوں میں دہشت صہیونی فورسز پر حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین ایک دوسرے پر حملہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خان یونس کے مرکزی اور مشرقی حصوں میں مجاہدین نے کئی مقامات پر صہیونی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔ زمینی لڑٓئی کے دوران صہیونی فضائیہ نے بھی بمباری شروع کردی۔

المیادین کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ جھڑپوں کے دوران زخمی اور ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لے جایا گیا ہے۔

دوسری طرف صہیونی فوج نے بھی مجاہدین کے ساتھ تصادم کے واقعات میں جانی نقصانات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

دراین اثناء غرب اردن کے علاقے طول کرم میں بھی صہیونی فوج نے فلسطینی پناہ گزینوں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

News ID 1921020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha