5 دسمبر، 2023، 9:18 AM

اسرائیل کا فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے کا اعتراف

اسرائیل کا فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے کا اعتراف

صہیونی فوج کے اعتراف کے مطابق گذشتہ روز ہلاک ہونے والے فوجیوں کو شامل کرنے کے بعد طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد 401 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صہیونی فوج کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیل حسب سابق اس جنگ میں بھی اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد چھپارہا ہے تاہم اب تک صہیونی فوج کے اعتراف کے مطابق 400 سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

منگل کی صبح صہیونی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ سنگین جھڑپوں کے بعد کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جس سے طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے فوجیوں کی مجموعی تعداد 401 ہوگئی ہے۔

صہیونی فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپوں میں تین صہیونی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

News ID 1920371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • محمد US 10:31 - 2023/12/05
      0 0
      کرگیا مردود نہ دعا نہ درود