10 دسمبر، 2023، 11:45 AM

غزہ کے خلاف زمینی حملوں میں صہیونی فوج کے جانی نقصانات میں مزید اضافہ

غزہ کے خلاف زمینی حملوں میں صہیونی فوج کے جانی نقصانات میں مزید اضافہ

اسرائیل کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے خلاف زمینی کاروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 100 سے بڑھ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

عارضی جنگ بندی کے غزہ کے خلاف دوبارہ زمینی حملوں میں حماس اور مقاومتی گروہوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 100 سے بڑھ گئی ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 5 ہزار سے زائد صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اخبار کے مطابق ان میں سے 2 ہزار جسمانی طور پر معذور ہوچکے ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق روزانہ 60 اسرائیلی زخمی فوجی طبی امداد کے لئے لائے جارہے ہیں جن میں سے بیشتر شدید زخمی ہوتے ہیں۔

News ID 1920476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha