9 دسمبر، 2023، 4:25 PM

فلسطینی مزاحمت کا پلڑا بھاری، پانچ ہزار اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطینی مزاحمت کا پلڑا بھاری، پانچ ہزار اسرائیلی فوجی زخمی

صہیونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی غیر معمولی تعداد کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار اسرائیلی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق فوج کے بحالی کے محکمے کو روزانہ تقریباً 60 زخمی اسرائیلی فوجی ملتے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے غاصب رجیم کی کڑی سنسرشپ پالیسی کے باوجود زخمی فوجیوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جو کہ اصل تعداد سے بہت کم ہیں کیونکہ صیہونی حکام غزہ جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کی اشاعت کو سختی سے محدود اور سنسر کرتے ہیں۔

صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ خان یونس میں تعینات فوجی ڈویژن کے اب اب تک 80 اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف صہیونی سرکاری چینل 12 نے انکشاف کیا کہ "گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں لڑائی کے نتیجے میں 40 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1920466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha