9 دسمبر، 2023، 4:49 PM

غزہ جنگ میں توسیع کے نتائج امریکہ اور اسرائیل کو بھگتنے ہوں گے، ایران

غزہ جنگ میں توسیع کے نتائج امریکہ اور اسرائیل کو بھگتنے ہوں گے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت تقریباً 18 ہزار شہریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث ہے، امریکہ اور اسرائیل کو خطے میں جنگ کے دائرہ کار میں توسیع کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے قیام کے مقصد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے امریکہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ فلسطینی شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل اور غزہ میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی میں شریک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے موجودہ حکام نے گزشتہ ہفتے غزہ کے بچوں کے قتل عام کے لیے اسرائیلی فوج کو ہتھیاروں اور فوجی امداد کی 200ویں کھیپ پہنچائی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی حکومت تقریباً 18000 شہریوں کے بے رحمانہ قتل میں شریک ہے، جن میں سے 8000  بچے ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ امریکی حکام کی انسانیت دشمن اور نسل پرستانہ پالیسیوں کی میراث اس ملک کی آنے والی نسلوں کے لیے سوائے شرمندگی  کے کچھ نہیں ہو گی۔

News ID 1920470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha