9 دسمبر، 2023، 5:26 PM

فلسطینی مزاحمت کے صیہونی بستی میگین پر شدید حملے

فلسطینی مزاحمت کے صیہونی بستی میگین پر شدید حملے

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں صہیونی بستی ماگین کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قسام بریگیڈز نے ماگین بستی پر میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے قریب بعض صہیونی بستیوں میں خطرے کا سائرن بج گیا ہے۔

در این اثناء قسام بریگیڈز کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ فورسز نے غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے اور الکرامہ کے علاقے میں گھات لگا کر صیہونی فوج کی کمانڈو فورسز کو پکڑ لیا ہے۔

ادھر فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

News ID 1920471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha