9 دسمبر، 2023، 10:39 PM

بحری جہازوں کو اسرائیل جانے نہیں دیں گے، یمنی مسلح افواج

بحری جہازوں کو اسرائیل جانے نہیں دیں گے، یمنی مسلح افواج

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر غزہ کی خوراک اور طبی ضروریات پوری نہیں کی گئیں تو یمنی فوج کسی بھی ملک کے بحری جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روکیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ اگر غزہ کی خوراک اور طبی ضروریات پوری نہیں کی گئیں تو یمنی فوج کسی بھی ملک کے بحری جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی طرف بڑھنے والا کوئی بھی جہاز یمنی مسلح افواج کے لیے جائز ہدف ہوگا۔ ہم تمام جہازوں اور کمپنیوں کو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے خبردار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اعلان کے بعد سے ہم صیہونی کسی بھی بحری جہاز کے گزرنے پر پابندی عائد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی بحری جہازوں کے قابض حکومت میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی بحری جہازوں کو روکنے میں ہماری کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔

News Code 1920474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • IN 22:47 - 2023/12/09
      0 0
      سلام علیکم محترم اللہ سلامت رکھے آپ سب کو