9 دسمبر، 2023، 3:20 PM

ایرانی وزیر دفاع کی مہر نیوز سے گفتگو؛

صہیونی حکومت کی حمایت کرنے والوں کو خمیازہ بھگتنا ہوگا

صہیونی حکومت کی حمایت کرنے والوں کو خمیازہ بھگتنا ہوگا

جنرل آشتیانی نے کہا کہ غزہ میں صہیونی جارحیت پر خطے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو شدید ردعمل آئے گا اور خطے میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے بھی اس کی زد میں آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔

مہر کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات اچانک پیش آتے ہیں لہذا اس کے لئے ہنگامی بجٹ ضروری ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں مختلف قسم کے آفات آتے رہتے ہیں لہذا ہنگامی بجٹ رکھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اس حوالے فعالیت کرتی ہے۔ مسلح افواج بھی جہاں خلا محسوس کریں، فورا حاضر ہوکر ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے تحقیقاتی، پیداواری اور تربیتی پروگرام رکھے جارہے ہیں جس کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

مسلح افواج کے معاون نے غزہ میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے عوام کے صبر کی ایک حد ہے اس کے بعد ردعمل آنا شروع ہوگا۔ خطے میں صہیونی حکومت کی حمایت کرنے والوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

News ID 1920464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha