10 مئی، 2023، 12:10 PM

ایرانی فوج کے پاس دنیا کا بہترین ریڈار سسٹم ہے، بریگیڈئیر جنرل صباحی فرد

ایرانی فوج کے پاس دنیا کا بہترین ریڈار سسٹم ہے، بریگیڈئیر جنرل صباحی فرد

ایرانی فضائی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس دنیا کا بہترین ریڈار سسٹم موجود ہے جو دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی فوج کے فضائی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس دنیا کا بہترین ریڈار سسٹم موجود ہے جو دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔ 

منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج نے دشمن کے مقابلے میں اپنی دفاعی صلاحتیوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور ٹیکنیکل عملے نے دفاعی مصنوعات بنانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فضائی شعبے نے بھی دفاعی حوالے سے تیزی کے ساتھ کامیابی کے مراحل طے کئے ہیں۔ ہمارا مذہب یہی تعلیم دیتا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے مسلح افواج کو زیادہ سے زیادہ طاقتور بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی موقع پر مکمل الرٹ رہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جغرافیائی، سیاسی اور سٹریٹیجک حیثیت ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتی رہے گی۔ 

News ID 1916384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha