10 مئی، 2023، 12:47 PM

پاکستانی صوبہ پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے فوج طلب

پاکستانی صوبہ پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے فوج طلب

پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کوطلب کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز سے نقل کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق  پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پاک فوج امن وامان قائم کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی اور  ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرےگی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

News ID 1916388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha