10 مئی، 2023، 12:13 PM

پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز سے نقل کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے دوران رینجرز کی جانب سے عدالتی برانچ کے شیشے توڑنے اور وکلا پر تشدد کرنے کے معاملےکا نوٹس لیا تھا  اور متعلقہ حکام کو طلب کیا تھا جس کے بعد  دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔

News ID 1916385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha