سپریم کورٹ
-
جسٹس گلزار پاکستانی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر
پاکستانی سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کو پاکستانی سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر
بھارتی سپریم کورٹ میں جمیعت علمائے ہند کے مولانا اشہد راشدی کی جانب سے بابری مسجد ہندوؤں کو دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست جمع کرادی ہے۔
-
پاکستانی فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس پر فیصلہ محفوظ
پاکستانی سپریم کورٹ نے پاکستانی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ آج دوپہر کو سنایا جائے گا۔
-
امریکی صدر ٹرمپ کی سپریم کورٹ سے اپیل/ ٹیکس گوشوارے ظاہر نہ کئے جائیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر ہونے سے روکے جائیں۔
-
بھارتی سپریم کورٹ کا بھارتی حکومت پر برہمی کا اظہار
بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر میں لاک ڈاؤن سے متعلق شہریوں کی درخواست پر جواب داخل کرانے میں تاخیر پربھارت کی مودی سرکار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔
-
بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل اور فیصلہ محفوظ
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
-
مودی حکومت کا بھارتی سپریم کورٹ میں 144 بچوں کی گرفتار کا اعتراف
مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر میں 9 سے 17 سالہ 144 بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت
بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں پر بھارتی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 14 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
-
عمر قید کی مدت معین کرنے کے لئے لارجر بینچ تشکیل
پاکستانی سپریم کورٹ نے عمرقید کی مدت کے تعین کیلیے سپریم کورٹ کا 7رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے۔
-
برطانوی پارلیمنٹ کی عارضی معطلی منسوخ
برطانوی سپریم کورٹ کی 11 رکنی بنچ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے پارلیمنٹ کی عارضی معطلی کوغیر آئینی قراردیتے ہوئے منسوخ کردیا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ کا حکومت کو کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم
بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ کا آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بارے میں مودی سرکار سے جواب طلب
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف دائر درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مودی سرکار سے جواب طلب کرلیا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ نےمودی سرکار کے خلاف 5 درخواستوں کو خارج کردیا
بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر 5 درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر کے لاک ڈاؤن کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی
انڈین کانگریس کے تحسین پوناوالا نے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر کے لاک ڈاؤن کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت آج متوقع تھی لیکن بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت 2 ہفتے کےلیے ملتوی کردی ہے۔
-
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج
بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حکم نامے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ کا 9 ماہ میں بابری مسجد کی شہادت کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم
بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کورٹ کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے 9 ماہ کا حتمی وقت دے دیا ہے۔
-
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد
پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
-
پاکستانی سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پرتمام ٹیکسز بحال کردیئے
پاکستانی سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کے تمام ٹیکسز بحال کر دیئے۔اب 100 روپے کے موبائل فون کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس نہیں ملے گا۔
-
ہندوستان میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہرجانہ اور نوکری دینے کا حکم
بھارتی سپریم کورٹ نے 2002 میں مسلم کش فسادات کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی حاملہ خاتون بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ اور سرکاری نوکری دینے کا حکم دیا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ کا مساجد میں خواتین کے داخلے پر حکومت سے جواب طلب
بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کی تمام مساجد میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔