4 اپریل، 2023، 11:05 AM

ایمرجنسی کا آپشن آئین میں درج ہے، پاکستانی وزیر داخلہ

ایمرجنسی کا آپشن آئین میں درج ہے، پاکستانی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کا آپشن آئین میں درج ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ توقع ہے الیکشن التوا کیس میں ایسا فیصلہ نہیں آئے گا جو ملک میں بحران کا سبب بنے۔ جب 4 ججز نے سوموٹو کو خارج کیا ایسی صورت میں فیصلہ آتا ہے تو انصاف نہیں ہو گا۔ آئین میں ایمرجنسی کا آپشن درج ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فل بینچ کی ڈیمانڈ ہر طرف سے آ رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے فل بینچ پر کوئی اعتراض نہیں۔ فل بینچ کا مطالبہ ماننے میں کیا حرج ہے۔ پوری قوم چیف جسٹس سے انصاف کی امید رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ایک فتنے نے بڑی محنت سے ملک کو بحران کی طرف دھکیلا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے ہم نے نہیں کیے۔

News ID 1915686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha