6 دسمبر، 2022، 10:03 AM

پاکستانی سپریم کورٹ نے معروف صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لے لیا

پاکستانی سپریم کورٹ نے معروف صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لے لیا

عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل کے کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہی ہو گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے ہو گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ، خارجہ و اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیے۔

سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صحافی برادری اور عوام ارشد شریف کے قتل سے شدید تشویش کا شکار ہیں، اس لیے عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس کا از خود نوٹس لیا گیا ہے۔

News ID 1913526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha