3 دسمبر، 2022، 8:48 AM

الیکشن دسمبر میں ہوں یا جنوری میں نواز شریف آجائیں گے، پاکستانی وزیر داخلہ

الیکشن دسمبر میں ہوں یا جنوری میں نواز شریف آجائیں گے، پاکستانی وزیر داخلہ

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے، الیکشن اگر دسمبر میں ہوں یا جنوری نواز شریف آجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز سے نقل کیاہےکہ منشیات اسمگلنگ کے کیس میں لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ’ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو۔

پاکستانی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے، فرح گوگی پنجاب سے کروڑوں روپے پوسٹنگ ٹرانسفرز کے پیسے اکٹھی کرتی رہی، گھڑیاں چوری کر کے قوم اور ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، صوبائی اسمبلیوں کے مستقبل سے متعلق کل بھی مشاورت ہوئی تھی آج بھی مشاورت ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے، الیکشن اگر دسمبر میں ہوں یا جنوری نواز شریف آجائیں گے۔

News ID 1913477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha