10 جنوری، 2024، 11:43 AM

پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق مرحوم صدر کی سزائے موت بحال

پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق مرحوم صدر کی سزائے موت بحال

پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف مرحوم سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزائے موت بحال کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 12 کے تحت پرویز مشرف کے ساتھ ملوث تمام افراد کے خلاف عدالتی دروازے تو کھلے ہیں، جس پر  وکیل نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ میں پرویز مشرف تنہا ملوث نہیں تھے۔اس وقت کے وزیراعظم، وزیر قانون، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے ججز بھی ملوث تھے۔ پرویز مشرف کو سنے بغیر خصوصی عدالت نے سزا دی۔ ایک شخص کو پورے ملک کے ساتھ ہوئے اقدام پر الگ کر کے سزا دی گئی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف (مرحوم) کی خصوصی عدالت کی سزائے موت بحال کردی۔ عدالت نے کہا کہ کوشش کے باوجود پرویز مشرف کے قانونی ورثا سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ عدالت نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

News ID 1921180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha