پرویزمشرف
-
پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
سابق پاکستان صدر جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی نماز جنازہ پیر یا منگل کو ادا کیے جانے کا امکان ہے۔
-
پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت
پاکستانی صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
-
پاکستانی سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے
-
پرویز مشرف بیماری کے باعث اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف بیماری کے باعث اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے۔
-
پرویز مشرف نے سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ پاکستانی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
-
پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی اور غیر قانونی
پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔
-
لاہو ہائی کورٹ کا پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
-
پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
-
پرویز مشرف محب وطن ہیں غدار نہیں
پاکستان کے وزیرے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ مشرف کو غدار نہیں سمجھتے ہیں بلکہ وہ محب وطن ہیں۔
-
زندگی اور موت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں/مرنے کے بعد کی سزا جگ ہنسائی کا باعث بنی
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ جج صاحب بھول گئے کہ زندگی اور موت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔مرنے کے بعد کی سزا پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنی۔
-
اقوام متحدہ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کی مخالفت کردی
اقوام متحدہ نے پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے سزائے موت کی مخالفت کی ہے۔
-
پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر شرعی
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کو غیر قانونی، غیر آئینی اورغیر شرعی قرار دے دیا ہے۔
-
پاکستانی حکومت کا مشرف کو سزائے موت سنانے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
جسٹس نذر اکبر نے اختلافی نوٹ میں مشرف کو بری کردیا
غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف جسٹس نذر اکبر نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ استغاثہ پرویز مشرف کے خلاف کیس ثابت نہیں کرسکا۔
-
فوج کے خدشات درست / مشرف کے خلاف فیصلہ تہذیب اور اقدار کے مناقی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے آج سامنے آنے والے تفصیلی فیصلے نے ہمارے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے۔
-
عدالت کے تفصیلی فیصلے سے پرویز مشرف کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے
پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کے تفصیلی فیصلے سے ہی پرویز مشرف کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے۔
-
پرویز مشرف کی لاش ڈی چوک پر تین دن لٹکائی جائے
پاکستان کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پرویز مشرف کو گرفتار کر کے لائیں تاکہ سزا پر عمل درآمد کرایا جا سکے، پھانسی سے قبل اگر پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش ڈی چوک لائی جائے اور 3 روز تک وہاں لٹکائی جائے۔
-
پرویزمشرف نے اپنے خلاف فیصلے کو مشکوک قراردیدیا
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف کیس کو ذاتی عداوت پر بنایا اور سنا گيا ہے اور کیس میں قانون کی بالا دستی کا خیال نہیں رکھا گیا۔
-
پاکستانی فوج میں بہت زیادہ غصہ پایا جاتا ہے
پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج میں پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے پر بہت زیادہ غصہ پایا جاتا ہے۔ حالات مزید بگڑسکتے ہیں۔
-
چیف جسٹس کو مشرف فیصلے سے منسوب گفتگو کی وضاحت کرنی چاہیے
پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس کو پرویزمشرف کی سزا کے فیصلے سے منسوب گفتگو کی وضاحت کرنی چاہیے۔
-
پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے
پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کا سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔
-
پرویز مشرف کسی بھی صورت میں غدار نہیں/ پاکستان کی 40 سال تک خدمت کی
پاکستانی فوج نے پرویز مشرف کی سزائے موت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں انھوں نے پاکستان کی 40 سال تک خدمت کی اور پاکستان کے دفاع میں کئی جنگیں لڑی ہیں۔
-
پاکستانی فوج کا سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت پر شدید غم و غصے کا اظہار
پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر مسلح افواج نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
-
پاکستان کےسابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی فیصلے پر اظہارافسوس
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی جانب سے دیئے گئے سزائے موت کے فیصلے پر اظہار افسوس کرتے وہئے کہا ہے کہ میں ملک کے لئے جنگیں لڑی ہیں اور میں نے دس سال تک ملک کی خدمت کی ہے۔
-
پاکستانی اداروں کو تقسیم کرنے والے فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں
پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے ادارے تقسیم ہوں۔
-
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم
پاکستان کی خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کیس میں سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی۔
-
پاکستان کے سابق صدرپرویزمشرف پرفرد جرم میں ترمیم کی درخواست دائر
پاکستانی حکومت کے پراسیکیوٹر علی ضیاء باجوہ عدالت میں پیش ہوئے اور حکومت کی طرف سے مشرف کیخلاف فرد جرم میں ترمیم کی درخواست دائر کی۔