18 ستمبر، 2023، 2:01 PM

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ہوئی جس میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک میں 5 کیمرے لگا دیے گئے جن کے ذریعے پی ٹی وی پر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی گئی۔

چار کیمروں کا رخ بنچ کی جانب اور پانچویں کیمرے کا روسٹرم کی جانب رکھا گیا۔ کمرہ عدالت نمبر 1 میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی اور تمام نشستیں فل ہوگئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے براہ راست کوریج میں خلل سے بچنے کےلیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

News ID 1918896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha