17 ستمبر، 2023، 7:35 PM

پاکستانی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار

پاکستانی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو دو بھتیجوں سمیت گرفتار کیا، انہیں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے گرفتار کیا گیا۔

مہر خبررسا٘ں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ سردار رازق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا۔

شیخ رشید کے وکیل نے بتایا کہ نہیں معلوم سابق وزیر داخلہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

News ID 1918883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha