15 نومبر، 2022، 9:27 AM

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کو نوٹس جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کو نوٹس جاری

پاکستانی سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی حکم امتناع کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ بلدیاتی اورعام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں ۔الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیرالتوا کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم سے کیسز یکجا کرنے کی عدالتی نظائر بھی پیش کیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کر دی۔

News ID 1913163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha