مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نوبل امن انعام حاصل کرنے کی مسلسل کوششیں، ان کی فوجی پالیسیوں اور متنازع بیانات کے باعث مضحکہ خیز دکھائی دینے لگی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے جمعے کو کہا تھا کہ انہیں نوبل امن انعام نہ دینا ناروے کے دامن پر ایک بدنما داغ کے مترادف ہے۔ وہ کئی جنگیں ختم کرانے کے اپنے دعووں کی بنیاد پر اس انعام کے مستحق ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، حالانکہ ان کے یہ دعوے درست نہیں اور وہ متعدد مرتبہ ان ممالک کے نام بھی غلط بتا چکے ہیں جہاں جنگیں ختم کرانے کا دعوی کرتے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے ایک سروے کے مطابق، صرف 22 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ نوبل امن انعام کے مستحق ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کی فوجی کارروائیوں اور گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں نے ٹرمپ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ ایران پر امریکی حملے نے نوبل امن انعام حاصل کرنے کی ان کی امیدوں کو ایک اور دھچکا پہنچایا ہے۔
آپ کا تبصرہ