9 دسمبر، 2023، 4:45 PM

طوفان الاقصیٰ نے صیہونی رجیم کا جعلی بھرم توڑ دیا، ایرانی نائب صدر

طوفان الاقصیٰ نے صیہونی رجیم کا جعلی بھرم توڑ دیا، ایرانی نائب صدر

ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی رجیم کی بوکھلاہٹ طوفان الاقصی آپریشن میں ان کا جعلی بھرم ٹوٹنے کی وجہ سے ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی طاقت کے افسانے تراش رکھے تھے جو غلط ثابت ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے شام کے وزیر اعظم حسین آرنوس کے ساتھ ملاقات میں کہا: ایران کی حکومت شامی عوام کی آزادی، امن اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں دنیا غزہ میں تاریخ کے دردناک واقعات کا مشاہدہ کر رہی ہے کہ جہاں عورتوں اور بچوں کے خلاف وحشیانہ جرائم انجام دئے رہے ہیں ملک ہیں لیکن بدقسمتی سے عالمی برادری ان جرائم پر کوئی مناسب ردعمل کا اظہار نہیں کر رہی۔

محمد مخبر نے مزید کہا کہ خدا کے فضل سے آج محور مقاومت ایک مضبوط تناور درخت بن چکا ہے جس کے مقابلے میں دشمن بے بس ہیں۔ جس طرح داعش امریکہ کی پراکسی فورس کے طور پر شام کی حکومت اور عوام کی شدید مزاحمت کے مقابل نہیں ٹھہر سکی اسی طرح صیہونی حکومت غزہ کے عوام کی مزاحمت کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ آج دشمن شامی حکومت اور عوام کی مزاحمت کے ہاتھوان رسوا ہوچکے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ شام اور علاقے سے ان کا مکمل انخلاء ہوجائے گا۔

اس ملاقات میں شام کے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو گہرے، تاریخی اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت اور عزت مندانہ موقف کو فراموش نہیں کریں گے۔

حسین آرنوس نے کہ ایران اور شام، اپنی آزادی کے خواہاں ہیں، اس لئے ہمیشہ عالمی استکبار، امریکہ اور مغربی ممالک کے وسیع دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ شامی حکومت اور قوم اپنا موقف تبدیل نہیں کرے گی اور ہمیشہ مزاحمت کی راہ پر گامزن رہے گی۔ شامی وزیر اعظم نے اس ملک کی تعمیر نو کے مرحلے میں ایران کے اہم کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دمشق یقینی طور پر ایران کو شام کی تعمیر نو میں اہم شراکت دار بنانے کی کوشش کرے گا۔

حسین آرنوس نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو وحشت ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حیران کن ہے کہ یہ جارحیت دنیا کی نظروں کے سامنے ہو رہی ہے اور دنیا ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔
 لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ  محور مقاومت ان جعلی رجیم کو ختم کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ملاقات میں ایران کی صنعت، پیٹرولیم، کان کنی، تجارت، زراعت اور توانائی کے وزراء اور مرکزی بینک کے گورنر بھی موجود تھے۔

News ID 1920469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha