9 دسمبر، 2023، 10:27 AM

غزہ میں صہیونی فوج کو شدید نقصان، زخمیوں کی تعداد بڑھنے لگی، عبرانی میڈیا

غزہ میں صہیونی فوج کو شدید نقصان، زخمیوں کی تعداد بڑھنے لگی، عبرانی میڈیا

عبرانی میڈیا کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں صہیونی فوج کو شدید نقصان ہورہا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقاومتی گروہوں کے ساتھ مقابلوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔

چینل کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سوروکا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم دس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے دن یرغمالیوں فوجیوں کو رہا کرنے کے لئے ہونے والا آپریشن ناکام ہوا اور کاروائی کے دوران فلسطینی جوانوں کے ساتھ تصادم میں کئی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے رونامہ ہارٹز نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اب تک غزہ میں ایک ہزار سے زائد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں 200 بحرانی حالت سے گزر رہے ہیں۔

اسرائیل اپنے زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی اطلاعات دینے سے گریز کرتا ہے۔ سورو ہسپتال سے پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کے ذریعے زخمیوں کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

News ID 1920455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha