14 دسمبر، 2023، 1:50 PM

صہیونی حکومت کی مسلسل بمباری، زخمی راستے میں دم توڑ رہے ہیں، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز

صہیونی حکومت کی مسلسل بمباری، زخمی راستے میں دم توڑ رہے ہیں، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز

ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کی مسلسل بمباری کی وجہ سے فلسطینی زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت غزہ کے ساتھ غرب اردن کے مختلف مقامات پر بھی شدید حملے کررہی ہے۔ جنین اور دوسرے شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حملوں میں زخم ہونے والے طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے راستے میں دم توڑ رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کے مسلسل حملوں کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال اور طبی مراکز پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے اسی لئے زخمیوں کی بڑی تعداد اپنی جان سے ہاتھ دھورہی ہے۔

تنظیم نے اپیل کی ہے کہ جنین میں ہسپتالوں اور ایمبولینسوں پر حملہ بند کیا جائے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز سے جنین پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

News ID 1920573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha