مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوڈان میں ہسپتال پر ہونے والے حملوں کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی قوانین پر عملدرامد کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے خاص طور پر شہری اہداف اور مقامات پر حملوں کی ممانعت کے اصول، اور تنازعات کے خاتمے اور سوڈان کے موجودہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا تھا کہ سوڈان کے محصور شہر الفاشر کے واحد فعال اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام نے سعودی ٹیچنگ ہسپتال پر حملے کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ